سوات کے تحصیلِ کبل اور مٹہ میں امن و امان کے قیام کے حق اور آپریشن عزمِ استحکام کے خلاف “سوات اولسی پاسون” نامی تنظیم کے زیرِ اہتمام “امن ریلی” نکالی گئی۔ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ جب کہ ریلی کے دورن میں دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پختون سرزمین پر بے امنی، دہشت گردی اور آپریشن کے نام پر وسائل پر قبضہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کیوں کہ آئینِ پاکستان کے تحت شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
شیئرکریں: