پنجاب سے سیاحت کے لیے وادیِ سوات آنے والی ایک خاتون سیاح نے ابدالی ڈاٹ کام کے ایڈیٹر سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس جنت نظیر وادی کا درجۂ حرارت دیکھ وہ بہت دُکھی ہوئی ہے۔ کیوں کہ 38 ڈگری کی شدت 44 ڈگری جیسی محسوس ہوتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ درخت کاٹ کر جنگل ختم کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو ایک افسوس ناک امر ہے۔