رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان اپنی کتاب "باچا خان اور خدائی خدمت گاری” کے جلد دوم کے صفحہ نمبر 403 میں لکھتے ہیں کہ: "شاہی باغ (چارسدہ) میں نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کا اجلاس مولانا بھاشانی کی زیرِ صدارت جاری تھا۔ مَیں نے ساتھیوں سے ویسے ہی کَہ دیا کہ اگر میری مانتے ہو، تو ہمیں اپنے پپو (ایوب خان) کے مقابلے میں اس بوڑھی عورت کو کھڑا کرنا چاہیے۔ اس جرگے میں فاطمہ جناح کا نام دراصل باچا خان نے ہی تجویز کیا تھا۔”
مصنف کے بارے میں
ابدالى ایڈمن
اختر حسین ابدالؔی، ابدالی ڈاٹ کام کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں لیکچرار ہیں۔ روزنامہ آزادی سوات میں کالم نگار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ایک نجی ادارے کے ساتھ بطورِ بلاگر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخ اور تاریخی واقعات و مقامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔