سینئر صحافی اور تجزیہ نگار علی اکبر نے ایک نجی ٹی پروگرام "تقابل” کے میزبان عباس شبیر سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل 2024ء کو کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں خیبر پختون خوا کے صوبائی کابینہ کا ایک غیر رسمی اجلاس ہوا۔ کور کمانڈر ہاؤس میں ہونے والا یہ اجلاس پختون خوا کی تاریخ کا پہلا اجلاس ہے جو صوبائی اسمبلی کے بجائے کور کمانڈر ہاؤس میں منعقد ہوا۔

سینیئر صحافی علی اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر بھی یہ خبر بریک کی ہے۔
فوٹو: علی اکبر

اس اجلاس میں وزیرِ اعلا خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام صوبائی وزراء موجود تھے۔ اجلاس میں خیبر پختون خوا حکومت کی ترجیحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس ملاقات کے حوالے کافی بحث چل رہی ہے۔ لیکن صوبائی حکومت نے چار روز گزرنے کے باوجود اس بارے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ اس کے علاوہ اس ٹی وی پروگرام میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی بھی موجود تھے، جنہوں نے اس انکشاف پر کوئی جواب نہیں دیا۔

شیئرکریں: