دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی (Climate change) کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور سائنس دانوں نے متنبہ کیا ہے کہ زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
قارئین، انسانی سرگرمیوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ (Carbon Dioxide) کے اخراج میں اضافہ کیا ہے، جو درجہ حرارت کو بڑھاتا ہے۔ موسم میں شدت اور قطبی برف کا پگھلنا اس کے ممکنہ اثرات میں شامل ہیں۔ کیوں کہ زمین اب بہت تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کیا ہے…؟
کسی علاقے کی آب و ہوا اس کے کئی سالوں کے موسم کا اوسط ہوتی ہے۔ اس اوسط میں تبدیلی کو “ماحولیاتی تبدیلی” کہتے ہیں۔
شیئرکریں: