قارئین، ایک انتخابی حلقے (Constituency) میں متعدد پولنگ اسٹیشنز (Polling Stations) ہوتے ہیں۔ ہر پولنگ سٹیشن کا نتیجہ (Result) جس سرکاری تصدیق شدہ کاغذ پر سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو دیا جاتا ہے، "فارم 45” یعنی (Form 45) کہلاتا ہے۔ جب کہ پورے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا متفقہ نتیجہ (Consolidated Result) جس فارم پر آتا ہے، "فارم 47” یعنی (Form 47) کہلاتا ہے۔
قارئین، مثال کے طور پر اگر کسی ایک حلقے میں کل 500 پولنگ اسٹیشنز ہیں، تو وہاں ہر پولنگ اسٹیشن کے لحاظ سے 500 فارم 45 ہوں گے۔ جب کہ ان تمام 500 فارم 45 کا ریزلٹ ملا کر ایک حلقے کا جو رزلٹ یا نتیجہ بنتا ہے وہ "فارم 47” کہلاتا ہے۔