ڈائریکٹر پاکستان سٹڈیز ریسرچ سنٹر پشاور پروفیسر ڈاکٹر  فخر الاسلام کے مطابق پاکستان میں دو لاکھ چار ہزار 61 ایکڑ رقبے پر مالٹے یا کینو کاشت کیے جاتے ہیں، جس کی سالانہ پیداوار 22 لاکھ 47 ہزار اور 957 ٹن ہے۔
قارئین، خیبر پختون خوا صوبہ پنجاب کے بعد مالٹے پیدا کرنے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔ اس کے اضلاع دیر، سوات، ملاکنڈ، پشاور کے اضلاع، خان پور اور تربیلہ غازی مالٹوں کےلیے مشہور ہیں۔ تاہم دیر کے رباط، ملاکنڈ کے پلئی ورتیر، نوشہرہ میں مانکی اور ہری پور میں خان پور کے مالٹے جوس اور ذائقے کے لحاظ سے سب سے زیادہ مشہور ہیں۔
شیئرکریں: