عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے فروری 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات کےلیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیے امیدواروں کا حتمی اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے صحت کی خرابی کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہ لینے اور انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اے این پی خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اپنے والدِ بزرگ وار (اسفندیار ولی خان) کی نشست این اے 25 چارسدہ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
شیئرکریں: