الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں اس وقت 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام، پاکستان تحریکِ انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنگنشل، عوامی مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔
مصنف کے بارے میں
ابدالى ایڈمن
اختر حسین ابدالؔی، ابدالی ڈاٹ کام کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں لیکچرار ہیں۔ روزنامہ آزادی سوات میں کالم نگار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ایک نجی ادارے کے ساتھ بطورِ بلاگر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخ اور تاریخی واقعات و مقامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔