چکدرہ دھم کوٹ پہاڑی پر موجود وہ سگنل ٹاور (Signal Tower) جہاں ویر سنگھ کی کمان میں 16 سپاہی ایک ہفتے تک محصور رہے۔ پھر 31 جولائی 1897ء کو ایک سپاہی  پریم سنگھ نے ہیلیو گراف آلے کے ذریعے جبرالٹر پہاڑی کے سگنل ٹاور کو آخری پیغام بھیجا کہ (Help Us) یعنی ہماری مدد کیجیے۔ جس کے بعد جنرل بنڈن بلڈ کی کمان میں ملاکنڈ فیلڈ فورس نے یہاں پہنچ کر چکدرہ اور ملاکنڈ کے محاذوں پر جنگ لڑی اور دو اگست 1897ء کو  یہاں کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔
آج کل اس سگنل ٹاور کو “چرچل پیکٹ” (Churchill Picket) کہتے ہیں جو اب نئے سرے سے تعمیر کیا جا چکا ہے۔
_________________________________
قارئین، ابدالى انتظامیہ کا لکھاری سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شایع کروانا چاہتے ہیں، تو اُسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ ahabdali944@gmail.com پر اِی میل کر دیجئے۔ تحریر شایع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔
شیئرکریں: