کاؤنٹر ٹیرر اِزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے کے خلاف آج "سوات قومی جرگے” نے تحصیلِ مٹہ میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔ مظاہرے میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
"سوات قومی جرگے” نے مظاہرے میں قرار داد پیش کرتے ہوئے خیبر پختون خوا میں دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری پر حکومت سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ جرگے نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان، صدر عارف علوی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، سابق وزیرِ اعلا خیبر پختون خوا محمود خان اور سابق صوبائی مشیر بیر سٹر سیف کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔
جرگے نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پبلک کیا جائے۔
شیئرکریں: