عالمی ادراہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021ء جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان دنیا میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 140 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ سال 2019ء میں پاکستان 120 ویں، 2020ء میں 124 ویں جب کہ 2021ء میں 140 ویں نمبر پر رہا۔
سال 2020 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 31 تھا۔ جب کہ سال 2021ء میں پاکستان کا سکور 28 ہوگیا۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں سکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
شیئرکریں: