وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک با عمل عالم، ایک نظریاتی و سیاسی کارکن اور ایک نیک انسان تھے۔