نوبل (Nobel) انعامات کے اس سلسلے کا نام ہے، جس میں کمسٹری، فزکس، طب، ادب اور امن جیسے شعبوں میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ یعنی نوبل انعام (Nobel Prize) ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کے دورانِ زندگی میں انسانیت کو  کوئی عظیم فائدہ پہنچا ہو۔
اس انعام کا آغاز سویڈن کے موجد، صنعت کار اور ماہرِ تعلیم الفرڈ نوبل (Alfred Nobel) نے 1901ء میں کیا تھا اور یہ مارچ 1901ء سے اب تک ہر سال دیا جاتا رہا ہے۔
قارئین، نوبل پرائز جیتے والوں کو تین چیزیں ملتی ہیں۔ جن میں نوبل ڈپلوما جو نایاب فن پارے ہوتے ہیں، نوبل میڈل یا تمغہ، جن کے الگ الگ ڈیزائن ہوتے ہیں اور ایک کروڑ سویڈش کرونا، جو اس وقت تقریباً 911000 امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ ایک انعام کے لیے ایک سے زیادہ افراد ہونے کی صورت میں انعامی رقم کو ان میں برابر تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پیسے وصول کرنے کےلیے انھیں ایک لیکچر بھی دینا پڑتا ہے۔
شیئرکریں: