سوات اولسی پاسون (سوات میں قیامِ امن کےلیے جدوجہد کرنے والی ایک غیر سیاسی تنظیم) کے آفیشل فیس بُک پیج سے جاری کردہ خبر کے مطابق صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کے خلاف سوات کے تحصیلِ کبل میں احتجاج کرنے پر پولیس نے سوات اولسی پاسون کے راہ نما آفتاب خان یوسف زئی کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ تحریک کے روح و رواں فواد خان کی گرفتاری کےلیے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ تحریک کے بعد دہشت گردی کے خلاف عوامی ردِ عمل میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ کیوں کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں اسی طرح کے تحاریک شروع ہو چکے ہیں۔
قارئین، سوات اولسی پاسون کے راہ نماؤں کے مطابق فواد اور آفتاب کو پولیس نے امن جلسہ رکوانے کےلیے گرفتار کیا ہے، لیکن پولیس گرفتاری سے متعلق میڈیا کو ابھی تک معلومات دینے سے گریزاں ہے۔
شیئرکریں: