مبالغہ کا لغوی معنیٰ ہیں حد سے بڑھنا۔ شعری اصطلاح میں مبالغہ اس صفت کا نام ہے جس کے ذریعے کسی شے یا شخص کی بعید از قیاس تعریف یا مذمت کی جاتی ہے۔ اگر مبالغہ صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو شعر کا حسن نکھر جاتا ہے۔
مثال کے طور پر ذیل کا شعر ملاحظہ ہوں:
رشتہ عمر میں تیرے پڑے گرہیں اتنی
بچہ گننے کو جو بیٹھے تو بوڑھا ہو جائے
اس شعر میں عمر کی طوالت کےلیے مبالغہ استعمال کیا گیا ہے جو درحقیقت نا ممکن ہے۔
اسی طرح ایک اور مثال پیشِ خدمت ہے:
کل رات ہجرِ یار میں رویا میں اس قدر
چوتھے فلک پہ پہنچا تھا پانی کمر کمر
اس شعر میں شاعر نے آنسوﺅں کےلیے مبالغہ استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی بات کہی ہے جو حقیقتاً ممکن نہیں۔
شیئرکریں: