پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔
قوم کی بے چینی، اضطرابی، ہار جیت، زندگی اور موت کی کشمکش نے دم توڑا۔ سورج ڈھلنے سے پہلے دنیا پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے سیاہ و سنگلاخ پہاڑوں کو پیلے زرد رنگوں میں نکھرتے، بکھرتے اور اُڑتے دیکھ رہی تھی۔ فضا “نعرۀ تکبیر” کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔ اس یادگار دن کو پاکستانی تاریخ میں “یومِ تکبیر” کے نام سے موسوم کیا گیا۔

شیئرکریں: