لفظ فاشزم (Fascism) یعنی فسطائیت لاطینی زبان کے لفظ (Fascio) سے نکلا ہے جس کا معنی ڈنڈوں کا وہ گٹھہ یا مجموعہ ہے جو اُس زمانے میں سول مجسٹریٹ کے پاس ہوتا تھا۔
سیاسیات کی اصطلاح میں طاقت کے بل بوتے پر کسی ‏معاشرے یا قوم پر استبداد اور آمریت مسلط کرنا “فاشزم” ہے۔
فاشسٹ یا فسطائی اس فرد یا قوم کو کہیں گے جو دوسروں پر آمریت مسلط کرے۔
قارئین، عام فہم اور سادہ الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ فاشزم وہ خطرناک ذہنی کیفیت ہے کہ جب کوئی بندہ کسی شخصیت کے سحر میں اتنا مبتلا ہوجائے کہ آئین، قانون، ضابطے اور حتیٰ کہ مہذب طرزِ گفتگو بھول کر اس شخص کی کہی ہر بات کو حرفِ آخر سمجھ کر اس سے اختلاف رکھنے والوں کو بے آبرو کرنا اپنا فرض سمجھیں۔
شیئرکریں: