19 دسمبر 1966ء کو اقوامِ متحدہ کے سماجی و اقتصادی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل (UNESCAP) کی سفارشات پر جاپان کے تعاون سے عمل میں آنے والے بینک کو "ایشیائی ترقیاتی بینک” یعنی (Asian development Bank) کا نام دیا گیا ہے۔
بینک کے قیام کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ جن میں ایشیائی اور بحرالکاہل کے علاقے کے ممالک کے مابین تعاون بڑھانا اور ان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا شامل ہیں۔
بینک کے زیرِ اثر علاقوں میں جاپان، اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔ جب کہ 1986ء میں چین بھی اس کا رُکن بنا۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کا ہیڈ کوارٹر اورٹیگاس سنٹر، میٹرو منیلا، فلپائن میں واقع ہے۔ بینک ایشیا میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کےلیے دنیا بھر میں 31 فیلڈ دفاتر کو بھی برقرار رکھتی ہے۔ اس وقت دنیا کے 68 ممالک اس کے ارکان ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہیں۔
شیئرکریں: