آپ نے اکثر ٹی وی چینلز یا اخبار میں سُنا اور دیکھا ہوگا کہ عدالت نے فلاں ملزم کو اتنے ہزار یا لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ضمانتی مچلکے کیا ہوتے ہیں…؟
قانونی اصطلاح میں ضمانتی مچلکوں (Surety bond) سے مراد وہ چیز ہے جس کے عوض ایک شخص کسی دوسرے شخص کی ضمانت دے کر اس کا ضامن بنے۔
قارئین! ضمانتی مچلکے ایک قسم کی ضمانت ہوتی ہے جو ایک ضامن کسی ملزم کی ضمانت کےلیے عدالت میں جمع کروا دیتے ہیں۔ ضمانتی مچلکوں کا حساب عدالت ملزم اور کیس کی نوعیت کو مدِنظر رکھ کر مقرر کرتی ہے۔ یعنی جتنی روپے عدالت ضمانتی مچلکوں کے عوض جمع کرانے کا حکم دیتا ہے، ضامِن کو اتنی ہی مالیت کے زمین کے کاغذات یا بینک چیک عدالت میں جمع کرانے ہوں گے۔
شیئرکریں: