عالمی سطح پر کسی ملک پر پابندیاں لگانا ہوں یا طاقت کا استعمال کرنا ہو، یہ سب اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارہ سلامتی کونسل ہی میں انجام دیا جاتا ہے۔ جس میں مستقل ممبر ممالک کی رضامندی درکار ہوتی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اس وقت کُل ارکان کی تعداد 15 ہے، جن میں 5 مستقل ارکان ہیں۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین شامل ہیں۔ جب کہ دیگر 10 ارکان 2 سال کےلیے دنیا کے مختلف حصوں کی نمائندگی کی بنیاد پر منتخب ہوتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں کسی بھی قرارداد کو پاس کرنے کےلیے کم از کم 9 ارکان کی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مستقل ارکان میں سے کوئی اس کی مخالفت میں ووٹ نہ ڈالے۔ کیوں مستقل ارکان کے مخالف ووٹ ڈالنے کو ہی “ویٹو” کرنا کہتے ہیں۔ اسی لیے ان 5 مستقل ارکان کو ویٹو پاور کہا جاتا ہے۔