لفظ "فردِ جرم” اُردو زباں میں اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ جس کی بنیاد فارسی الفاظ کا سنگم ہے۔ "فرد” عام طور پر "شخص” کو کہا جاتا ہے لیکن اس کا ایک اور معنیٰ "شیٹ” یعنی صفحہ کا بھی ہے۔
فرد کا استعمال عدالتی زبان میں شیٹ یا صفحے کے طور پر زیادہ ہے، لیکن عام طور پر فرد سے مراد انسان یا شخص ہے۔
اُردو کی اس اصطلاح یعنی فردِ جرم کو انگریزی میں چارج شیٹ کہا جاتا ہے۔ یعنی فردِ جرم دراصل چارج شیٹ کا اُردو ترجمہ ہے۔
قارئین! عدالتی کارروائی میں فردِ جرم کا مطلب ہے کہ وہ صفحہ جس پر جرم لکھا گیا ہو کہ فلاں شخص نے یہ جرم کیا ہے۔ جب کہ ابھی اس پر مقدمہ چلنا ہوتا ہے اور وہ جرم ابھی ثابت کیا جانا ہوتا ہے۔ جب تک جرم ثبوت کو نہیں پہنچ جاتا، اسے جرم نہیں کہا جائے گا بلکہ اسے الزام کہا جائے گا۔ جب الزام ثابت ہو جائے، تو ملزم کو پھر مجرم کہا جاتا ہے۔ پھر مجرم کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، یا کوئی اور سزا جو کہ قانون کے مطابق بنتی ہو، اسے دی جاتی ہے۔ بعض اوقات ملزم کو بھی جیل بھیج دیا جاتا ہے اور مقدمہ چلتا ہے کبھی وہ باعزت بری ہو جاتا ہے اور کبھی اسے سزا ہوجاتی ہے۔
شیئرکریں: