1857ء کی جنگ آزادی کے بعد تاجِ برطانیہ کی طرف سے ہندوستانی رعایا کےلیے اصلاحات کی تیسری قسط کو “منٹو مارلے ریفارمز” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

انڈین کونسلز ایکٹ 1861ء اور انڈین کونسلز ایکٹ 1892ء کے بعد یہ اصلاحات کا پہلا پیکج تھا۔ جسے اُس وقت کے وزیرِ ہند (سیکرٹری آف سٹیٹ) مسٹر مارلے اور برطانوی ہند کے گورنر جنرل لارڈ منٹو نے مل کر مرتب کیا تھا۔

برٹش پارلیمنٹ نے اصلاحات کے اس بل کو انڈین کونسلز ایکٹ 1909ء کے نام سے پاس کیا تھا، لیکن مذکورہ بل کو شاہی منظوری 25 مئی 1909ء کو ملی۔ جسے برِصغیر پاک و ہند کے تاریخ میں عام طور منٹو مارلے اصلاحات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
شیئرکریں: