اطالوی زبان کا لفظ (Novella) انگریزی زبان میں داخل ہونے سے (Novel) بنا۔ اُردو میں اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطورِ صفت استعمال ہوتا ہے۔
تعریف: “ایسی کہانی جس میں انسانی زندگی کے معمولی اور روزانہ پیش آنے والے واقعات کو دل چسپ انداز میں تحریر کیا جاتا ہے، یا نثر میں لکھا ہوا دل چسپ طولانی قصہ جس میں عموماً فرضی واقعات فطرت کے سانچے میں ڈال کر لکھے جاتے ہیں، ناوِل کہلاتا ہے۔”
پلاٹ، منظر نگاری، کردار نگاری اور مکالمہ نگاری ناوِل کی بنیادی عناصر ہے۔

شیئرکریں: