سوات سے تعلق رکھنے والے "وائس آف امریکا” کے سینئر صحافی فیاض ظفر کے مطابق سوات میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی۔ اسی خاطر چکدرہ انٹر چینج سے بین الاقوامی سیاحوں کے ایک گروپ کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عوام حکومت کے اس اقدام پر اپنے تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ کیوں کہ اس اقدام سے حکومت کے سیاحت کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
مصنف کے بارے میں
ابدالى ایڈمن
اختر حسین ابدالؔی، ابدالی ڈاٹ کام کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں لیکچرار ہیں۔ روزنامہ آزادی سوات میں کالم نگار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ایک نجی ادارے کے ساتھ بطورِ بلاگر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخ اور تاریخی واقعات و مقامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔