پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد صنفِ نازک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں برس خواتین کا عالمی دن “ترقی کےلیے خواتین پر سرمایہ کاری” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ بد قسمتی سے تقریباً نصف آبادی پر مشتمل پاکستانی خواتین انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہیں۔ ملکی معیشت میں عورتیں 70 فی صد حصہ ڈالتی ہیں لیکن خواتین کی شرح خواندگی انتہائی کم ہے۔ 34 فی صد لڑکیاں ہائی سکول تک پہنچتی ہیں، پاکستان میں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاتے ان میں ایک کروڑ 40 لاکھ لڑکیاں ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کے گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق پاکستان صنفی برابری میں 146 ممالک میں سے 142 ویں نمبر پر ہے، جہاں خواتین کو تعلیم، تربیت اور ملازمت تک محدود رسائی حاصل ہے، یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے مطابق پاکستان میں 32 فی صد خواتین تشدد کا شکار بنتی ہیں جب کہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال 5 ہزار خواتین تشدد کے باعث موت کے منھ میں چلی جاتی ہیں۔
شیئرکریں: