ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیشنل کرپشن سروے رپورٹ 2023ء جاری کردی۔ جس میں محکمۂ پولیس 30 فی صد شرح کے ساتھ سب سے کرپٹ ادارہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں محکمۂ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے، جب کہ ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ کو دوسرے اور عدلیہ کو کرپشن میں تیسرے نمبر پر قرار دیا گیا۔
صوبائی سطح پر اداروں میں شفافیت سے متعلق رپورٹ میں سندھ میں محکمۂ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے، سندھ میں ٹینڈر اینڈ کنٹریٹ دوسرے اور تعلیم تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح پنجاب میں پولیس پہلے، عدلیہ دوسرے، محکمہ صحت کرپشن میں تیسرے نمبر پر ہے۔ خیبر پختون خوا میں پولیس پہلے، عدلیہ دوسرے، ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان میں ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ پہلے، پولیس دوسرے جب کہ عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
شیئرکریں: