پاکستان سٹڈیز ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کے مطابق ایک کام یاب سیاسی لیڈر کےلیے ڈھیر سارے خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر پھر بھی چند ایک ایسی خوبیاں اور خصوصیات ہے جو ان کی کام یابی کےلیے بہت ضروری ہے، جن میں بے داغ کردار (Integrity)، بصیرت (Vision)، اخلاص (Sincerity)، حوصلہ (Courage)، دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت (Ability to influence)، قوتِ فیصلہ (Decision Power) اور بے لوثی (Self-lessness) وغیرہ شامل ہیں۔
قارئین، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اصل اہمیت نظام یعنی (System) کی ہے۔ اگر نظام ٹھیک ہو، تو ریاست کے شہریوں کے مسایل خود بخود حل ہوں گے۔ مگر اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایک اصولی سیاسی لیڈر سے ماحول پر کافی اثر پڑتا ہے۔
شیئرکریں: