صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیلِ مٹہ میں بھی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے۔ اب تک تحصیل مئیر کے 11 امیدواروں میں سے 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔ جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجبار خان، تحریکِ انصاف کے احمد خان اور عبداللہ خان، جماعتِ اسلامی کے سید اظہار اللہ، آزاد امیدوار مولانا حفیظ الرّحمٰن اور محمد خان آف نظرآباد شامل ہیں۔ جب کہ باقی 5 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائیگی۔
اس کے علاوہ تحصیلِ مٹہ کے 46 ویلیج کونسلوں کےلیے مقرر کردہ پانچ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں بھی دیگر نشستوں پر مقابل امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال تیزی سے جاری ہے جو کل تک مکمل ہوجائیگی۔
شیئرکریں: