خیبر پختون خوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کےلیے ضلع سوات میں مجموعی طور پر 989 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ جن میں 13 لاکھ 60 ہزار 334 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 7 لاکھ 67 ہزار 858 مرد جب کہ پانچ لاکھ 92 ہزار 576 خواتین شامل ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلیے صوبہ خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی 31 مارچ کو پولنگ ہوگی جس کےلیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ضلع بھر میں تحصیل کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کچھ یوں ہے۔
تحصیلِ بابوزئی میں رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ 31 ہزار 925 ہیں جن میں 186228 مرد اور 145697 خواتین ووٹرز ہیں۔
تحصیلِ بریکوٹ میں 107939رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 60776 مرد اور 47163 خواتین ہیں۔
تحصیلِ کبل میں 2 لاکھ 52 ہزار 335 رجسٹرڈ ووٹ ہیں جن میں 142997 مرد اور 109338 خواتین شامل ہیں۔
تحصیلِ مٹہ میں رجسٹرڈ ووٹ 285339 ہیں جن میں 160926 مرد اور 124413 خواتین شامل ہیں۔
تحصیلِ بحرین میں 156838 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 90376 مرد اور 66462 خواتین شامل ہیں۔
تحصیلِ خوازہ خیلہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 153923 ہیں جن میں 86282 مرد اور 67641 خواتین شامل ہیں۔
تحصیلِ چارباغ میں 72035 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 40273 مرد اور 31762 خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سوات میں مجموعی طور پر 989 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس میں 154 مردوں کےلیے، 149 خواتین کےلیے اور 686 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ تحصیلِ بابوزئی میں 253، بریکوٹ میں 79، کبل میں 179، مٹہ میں 202، بحرین میں 108، خوازہ خیلہ میں 116 اور چارباغ میں 52 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
سوات کے سات تحصیلوں میں مجموعی طور پر 214 ویلج کونسل ہیں، تحصیلِ بابوزئی میں 49، بریکوٹ میں 17، کبل میں 39، مٹہ میں 46، بحرین میں 22، خوازہ خیلہ میں 30 اور چارباغ میں 11 ویلج کونسل ہیں۔
شیئرکریں: