الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق گزشتہ ماہ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور اور مردان میں سب سے آگے ہیں۔ پشاور میں اے این پی نے 53، جمعیت علمائے اسلام 44، تحریکِ انصاف 16 جب کہ جماعت اسلامی نے 14 چئیرمین نشستیں حاصل کیں۔

اسی طرح ضلع مردان میں بھی اے این پی سب سے بڑی پارٹی اُبھر کر سامنے آئی۔ جس نے ضلع بھر میں 391 نشستیں جیت کر پہلی پوزیشن پر قدم جمائی۔ جب کہ جمعیت علمائے اسلام 337 سیٹوں کے ساتھ دوسری، تحریک انصاف 91 نشستوں کے ساتھ تیسری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) 84 نشستوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کام یاب رہی۔

مزید برآں تحصیلِ چارسدہ کے تحصیل کونسل میں بھی اے این پی پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔ ضلعی ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 117 ارکان پر مشتمل تحصیلِ کونسل چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی نے 49 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی ہے۔

شیئرکریں: