عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی راہ نما اور معروف سیاسی شخصیت غلام احمد بلور کے بھائی، سینیٹر الیاس احمد بلور کا انتقال ہو گیا ہے۔ ثمر ہارون بلور کے مطابق، مرحوم کی جنازہ کل، 17 نومبر 2024ء، بہ روزِ اتوار کو سہ پہر 02 بجے پشاور میں ادا کی جائے گی۔
سینیٹر الیاس احمد بلور پارٹی کے اندر ایک معتبر اور اصولی سیاست دان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور خدمتِ عامہ کے لیے طویل عرصے تک اپنی خدمات پیش کیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرا دکھ اور افسوس پایا جا رہا ہے۔

شیئرکریں: