مینگورہ کے نشاط چوک میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور دہشت گردی کے خلاف زوردار نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات میں بے امنی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ آئینِ پاکستان کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑی "امن مظاہرے” سے خطاب کر رہے ہیں۔
فوٹو: ابدالؔی
مظاہرین اور راہ نماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ سوات میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے فعال کردار ادا کریں اور دہشت گردی کے تمام عناصر کے خلاف جامع کارروائی کی جائے۔
