فن کے اظہار کے لیے فن کاروں کے خیالات کسی حدود و قیود کے پابند نہیں۔ آج جس فن کار کا تعارف ہم آپ سے کروانے جارہے ہیں ان کی  خاصیت یہ ہے کہ وہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرنے کےلیے کسی پینسل، کینوس یا پینٹنگ برش کے بجائے چھلنی اور سوئی دھاگوں کا استعمال کرتی ہیں۔
اس منفرد فن کا تجربہ رکھنے والی الماس خانم نامی آرٹسٹ کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع ملاکنڈ کے علاقے ہریان کوٹ سے ہے ۔ الماس خانم اب تک چھلنی پر سوئی دھاگے کی مدد سے درجنوں شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکی ہیں۔
ہاڑی پر گھر ہونے کے باعث الماس کے گھرانے کو علاقہ مکین چاند والے کے نام سے جانتے ہیں۔ الماس نے اس فن کی تربیت کسی مخصوص ادارے کی بجائے آرٹسٹ والد طالب جان اور بھائی کامران خان سے حاصل کی۔

الماس خانم کی ہاتھوں بنی افغانستان کے سابق راہ نما غازی امیر امان اللہ خان کی پورٹریٹ

قارئین، الماس خانم کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹے سائز کے پورٹریٹ کو بنانے میں دو سے تین دن کا وقت درکار ہوتا ہے جب کہ بڑے جال یا بڑے سائز کا پورٹریٹ 10 سے 12 دن میں تیار ہوتا ہے۔
الماس کے مطابق وہ اب تک بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات یعنی باچا خان، عبدالستار ایدھی، ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیاءالدین یوسف زئی، سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی، حامد میر، مچھیا بابا، غازی امان اللہ خان شہید عثمان خان کاکڑ اور چی گویرا سمیت دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر بنا چکی ہیں۔
شیئرکریں: