توشہ خانہ یا سٹیٹ ریپازیٹری (State Repository) ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے، جہاں دوسرے ممالک کے دوروں پر جانے والے حکم ران یا دیگر اعلا عہدے داروں کو ملنے والے قیمتی تحایف جمع کئے جاتے ہیں۔
کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہل کار ان تحایف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔ یہاں جمع ہونے والے تحایف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے قوانین کے مطابق اگر کوئی تحفہ 30 ہزار روپے سے کم مالیت کا ہے، تو تحفہ حاصل کرنے والا شخص اسے مفت میں اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ جن تحایف کی قیمت 30 ہزار سے زائد ہوتی ہے، انھیں مقررہ قیمت کا 50 فی صد جمع کروا کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2020ء سے قبل یہ قیمت 20 فی صد تھی، تاہم تحریکِ انصاف کے دور میں اسے بڑھا کر 50 فی صد کر دیا گیا تھا۔
شیئرکریں: