بھارتی شہر احمد آباد کے "موٹیرا” نامی علاقے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب سٹیڈیم (Narendra Modi Stadium) دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے، جو پہلے سردار پٹیل سٹیڈیم کے نام سے مشہور تھا۔ لیکن 2020ء میں بھارتی حکومت نے اس کی تجدید کرکے اس کا دوبارہ افتتاح کیا۔ مذکورہ سٹیڈیم میں ٹوٹل 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ جس کی وجہ سے یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے۔
مصنف کے بارے میں
ابدالى ایڈمن
اختر حسین ابدالؔی، ابدالی ڈاٹ کام کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں لیکچرار ہیں۔ روزنامہ آزادی سوات میں کالم نگار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ایک نجی ادارے کے ساتھ بطورِ بلاگر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخ اور تاریخی واقعات و مقامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔