صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون میں اقدامِ خودکشی یعنی خودکشی کی کوشش پر سزا کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے فوج داری قوانین (ترمیمی) بل 2022 کی توثیق کر دی۔ بل کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ 1860ء میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن 325 کو ختم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ نے خودکشی کی کوشش کرنے والوں کو سزا دینے کی شق کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 325 کے تحت خودکشی یا اس کی کوشش کرنا جرم تھا، جس پر ایک سال جیل، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوتی تھیں۔
مذکورہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ صدرِ مملکت نے دونوں بل آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت منظور کیے۔
شیئرکریں: