ڈاکٹر حامد چوئی یونگ کِل (Hamid Choi Yong Kil) نے تاریخ میں پہلی بار کورین زبان میں قرآنِ مجید اور صحیح بخاری کا ترجمہ مکمل کر لیا ہے۔ موصوف دنیا کے پہلے کورین مسلمان ہیں، جنہوں نے قرآن مجید اور صحیح بخاری کا اپنی زبان میں ترجمہ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
ڈاکٹر حامد چوئی کو قرآن مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ کرنے میں تقریباً 7 سال کا عرصہ لگا۔
ڈاکٹر حامد چوئی یونگ کِل کا اپنے اس کارنامے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری تھا کہ کوریا میں رہنے والے غیر مسلم افراد اور مسلمان با آسانی اسلامی تعلیمات سیکھ اور سمجھ سکیں۔
شیئرکریں: