پانچ دن قبل مینگورہ کے 19 سالہ طالب علم زین الرحمان ولد نور رحمان سکنہ عزیز آباد مینگورہ کو نامعلوم افراد منگلور پولیس کے حدود میں سنگوٹہ کے مقام پر قتل کردیا تھا۔ پانچ دن گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔ پولیس کے طرف سے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر سوات کے عوام اور لواحقین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
مصنف کے بارے میں
ابدالى ایڈمن
اختر حسین ابدالؔی، ابدالی ڈاٹ کام کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں لیکچرار ہیں۔ روزنامہ آزادی سوات میں کالم نگار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ایک نجی ادارے کے ساتھ بطورِ بلاگر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخ اور تاریخی واقعات و مقامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔