ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پر عوامی سروے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں شعبۂ پولیس کا کرپشن میں پہلا نمبر ہے۔
سروے کے مطابق عوام نے ٹینڈرنگ اور ٹھیکے داری کے نظام میں ہیرا پھیری کو دوسرا نمبر دیا ہے، جب کہ عوامی رائے کے مطابق بدعنوانی میں نظامِ انصاف کا تیسرا اور محکمۂ تعلیم کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران امداد کی تقسیم میں بھی کرپشن ہوئی ہے۔ عوام نے کرپٹ لوگوں کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری افسران، سیاست دان اور ججز اپنے اثاثے ظاہر کریں۔
شیئرکریں: