حکومتِ خیبر پختون خوا کے ویب سائٹ kp.gov.pk کے مطابق خیبر پختون خوا کے 26 اضلاع میں سے ضلع تور غر (Torghar) رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے چھوٹا ضلع ہے۔
یہ پہلے ہزارہ ڈویژن کا ایک قبائلی علاقہ تھا، لیکن جنوری 2011ء میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 246 کے تحت اس کو ضلع مانسہرہ سے علاحدہ کرتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دیا۔ مذکورہ ضلع 497 مربع کلو میٹر کے رقبے پر محیط ہے، جسے 3 تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
شیئرکریں: