وکی پیڈیا کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والے پیٹرو بوسیلی (Pietro Boselli) دنیا کے خوب صورت ترین لیکچرار ہیں۔ آپ بہ یک وقت یونی ورسٹی کالج لندن میں ریاضی (Mathematics) کے لیکچرار، انجنیئر اور ماڈل ہیں۔
بوسیلی 06 سال کے عمر میں تھے کہ مشہور برانڈ "ارمانی جونیئر” (Armani Junior) کےلیے ماڈلنگ شروع کی۔ موصوف نے یونی ورسٹی کالج لندن میں مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، 2009 میں فرسٹ کلاس ڈگری (B-Eng) اور 2016 میں پی ایچ ڈی کے ساتھ گریجویشن کیا۔ دنیائے جہاں میں موصوف کو دنیا کا سب سے پُرکشش ریاضی کا استاد مانا جاتا ہے۔
بوسیلی سوشل میڈیا پر رابطے کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر تقریباً 27 لاکھ سے زائد فالورز رکھتے ہیں۔