آئینِ پاکستان کے مطابق صدرِ مملکت خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے بلکہ صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ انہوں نے گورنر کی رپورٹ پر کرنا ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اگر صدر ایک مرتبہ دستخط نہیں کرتے اور دوبارہ غور کے لیے واپس بھیجتے ہیں، تو وزیرِ اعظم جب دوبارہ ایڈوائس بھیجیں گے، تو صدر اس پر دستخط کرے یا نہ کرے وہ 15 دنوں کے بعد صدر کے نام سے ہی نافذ العمل ہو جائے گی۔
قانونی ماہرین کے مطابق صدر صوبوں میں ایمرجنسی کا نفاذ روک تو نہیں سکتے، لیکن کم از کم اس میں ایک ماہ تک تاخیر کا باعث ضرور بن سکتے ہیں۔
شیئرکریں: