مردم شماری(Census) سے مراد ملک میں لوگوں کی تعداد، جنس، تعلیم، صحت اور معاشی حالت سے متعلق معلومات اکٹھا کرنا ہے۔
دُنیا کے ہر ملک میں مردم شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیوں کہ اس سے آبادی کی تعداد، اس کے مختلف طبقوں کی صحت، تعلیم، روز گار، معاشی حالت اور نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ جس کی بنیاد پر حکومت آئندہ کےلیے آبادی کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کےلیے منصوبہ بندی کرکے ایک جامع پلان بناتی ہے۔
دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ہر دس سال بعد باقاعدہ طور پر مردم شماری کی جاتی ہے۔ جس کےلیے حکومت کی سرپرستی میں ایک الگ شعبہ ہوتا ہے جس کا کام نہ صرف مردم شماری کےلیے مطلوبہ انتظامات کرنا ہے، بلکہ مردم شماری سے حاصل اعداد و شمار کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے۔
اسی تجزئیے کی بنیاد پر حکومت مکمل ترقی، معاشی منصوبہ بندی اور قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر طویل المیعاد بنیادوں پر پالیسیاں متعین کرتی ہے۔

شیئرکریں: