امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر سفارتی پروٹوکول کی ایک فاش غلطی دیکھنے میں آئی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہوگئے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور ان کے معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں۔ جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے والی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہوگئی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا کےلیے ایک نیا موضوع اور تبصروں کا باعث بن گیا ہے۔ کیوں کہ سفارتی پروٹوکول کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔
شیئرکریں: