ایک ایسا سیاسی نظام جس میں اعلا اختیار اُس انفرادی حکمران (بادشاہ یا ملکہ) کے پاس ہوتا ہے جو ریاست کے سربراہ کے طور پر کام کرتا ہے، بادشاہت (Monarchy) کہلاتا ہے۔
اَرسطو کے مطابق بادشاہت وہ سیاسی نظام ہے جس میں ریاست کی اعلا طاقت کسی ایک شخص (بادشاہ یا ملکہ) کی مرضی میں مرکوز ہوتی ہے۔
باالفاظِ دیگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بادشاہت حکومت کی ایک شکل ہے جس میں بادشاہ یا ملکہ تاحیات یا مستعفی ہونے تک ریاست کا روایتی اور علامتی سربراہ ہوتا ہے۔ اکثر اوقات بادشاہ کا سیاسی اختیار مطلق العنانیت کی حد تک ہوتا ہے جو ایگزیکٹو، قانون سازی اور عدالتی دائروں میں پھیل سکتا ہے۔
شیئرکریں: