"انسان کا کوئی بھی عمل جو کسی فرد یا افراد کے حوالے سے پایۂ تکمیل کو پہنچے، معاشرتی یا سماجی عمل کہلاتا ہے۔”
قارئین! اگر دیکھا جائے، تو انسان کا ہر عمل سماجی عمل (Social Action) ہے، کیوں کہ کسی نہ کسی لحاظ سے اس کا تعلق دوسرے انسانوں سے ہوتا ہے۔ عمرانیات نے اس اصطلاح کو لوگوں کی ایسے اعمال کےلیے مخصوص کر دیا ہے جن کا تعلق کم و بیش دوسرے لوگوں سے براہِ راست ہو۔ یعنی عام طور پر سماجی عمل سے مراد ایسے اعمال لیے جاتے ہیں جس میں دوسروں کی فلاح و بہبود ہوں لیکن عمرانیات میں ایسا نہیں ہے۔ کیوں کہ عمرانیات میں ہر وہ عمل جس کا تعلق دوسرے افراد سے ہو، چاہے بھلائی کےلیے ہو یا بُرائی کےلیے، معاشرتی یا سماجی عمل (Social Action) کہلاتا ہے۔