صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سہیل خان کی کتاب "باچا خانز وژن آف الٹرنیٹیو ایجوکیشن” (Bacha Khan’s Vision of Alternative Education) اب امریکن کولمبیا یونی ورسٹی کے نصاب کا حصہ بن گئی ہے۔
اس شان دار کامیابی کا اعلان خود پروفیسر ڈاکٹر سہیل خان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹس، فیس بُک اور ٹویٹر پر کیا اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز اور فخر کا مقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان پر پڑھنے یا لکھنے سے ان کی طویل اور بامقصد زندگی کے کئی اہم ابواب ذہن کے سامنے کھل جاتے ہیں، اور یہ انسانی تاریخ و تعلیم کے حوالے سے ایک گراں قدر تجربہ ہے۔
اس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پروفیسر ڈاکٹر سہیل خان کی محنت اور خدمات کو بھرپور سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔ یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر سہیل خان کے لیے بلکہ پاکستان کے تعلیمی و علمی حلقوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

شیئرکریں: