ہاسٹل سے نکالنے کی مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، ایک ہی دن شوکاز نوٹس جاری کیا اور اسی دن ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔ شوکاز کے بعد تین دن کی مہلت دینے چاہیے تھی۔ کمیٹی نے ملزمان کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی سفارش کردی۔ یونی ورسٹی کو سنڈیکیٹ اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے، وزیرِ تعلیم
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے موسیٰ خان کیس میں انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو بجھوائی ہے۔ رپورٹ میں یونی ورسٹی کے پرووسٹ اور چیف پراکٹر کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کی خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیٹی محکمہ اعلا تعلیم کے ایڈیشنل اور ڈپٹی سیکرٹری پر مشتمل تھی۔ واضح رہے کہ شعبہ صحافت میں چھٹے سمسٹر کے طالب علم موسیٰ کو یونی ورسٹی سے بے دخل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جان بحق ہوگیا تھا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرِ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ یونی ورسٹی کو عید الاضحٰی سے قبل سنڈیکیٹ اجلاس بلانے کی ہدایات جاری کی ہے۔
شیئرکریں: