عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس آج یعنی 05 مئی 2024ء کو باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے کونسل اراکین اور ذمے داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سابق وزیرِ اعلا خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے ملی مشر اسفندیار ولی خان کا نام عوامی نیشنل پارٹی کے نئے "رہبرِ تحریک” کے طور پر تجویز کیا۔ جس پر کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر تجویز کی تائید کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

شیئرکریں: